بلوچستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے افغانستان میں طالبان رجیم کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خواتین پر عائد سخت پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہیں جن کے باعث سماجی ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ افغانستان میں سول سوسائٹی پر دباؤ اور آزادی اظہار پرقدغن نے افغان طالبان کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے کہا کہ بھارت افغانستان کو خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کیلئے پراکسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔