نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے اور شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کیلئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔نائب وزیراعظم نے مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کفایت شعاری اور ذمہ دارانہ طرز حکمرانی کیلئے حکومت کے عزم کے مطابق سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال پر بھی زور دیا۔