پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آ رہی ہے اور نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران تین ہزار چار سو چوالیس نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ ستاسی ہزار اُنچاس ہو گئی ہے۔
بیاسی نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں بھی شامل ہیں، جن میں چین اور امریکہ نمایاں ہیں۔عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کان کنی، تجارت اور آئی ٹی پر مرکوز رہی ہے، جو پاکستان کے وسائل اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی اہمیت ظاہر کرتی ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ پندرہ ماہ میں بی وائی ڈی، گوگل، آرامکو اور دیگر بڑی عالمی کمپنیوں سمیت اُنیس کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔