چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ پاکستان آئینی اور قانون سازی کے دائرہ کار کے مطابق خواتین کے سماجی، معاشی اور سیاسی اختیار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن دو ہزار چھبیس کی مناسبت سے منعقدہ قومی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب اس عالمی موضوع کے تحت منعقد کی گئی جس کا مقصد تمام خواتین اور بچیوں کے لیے حقوق، انصاف اور عملی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا موضوع محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ضمیر کو جھنجھوڑنے والی ایک پکار ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے دو ہزار تیس کے عالمی ہدف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں مؤثر سیاسی اور معاشی اختیار کے ذریعے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔