سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خوارج کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کومؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ بارہ خوارج مارے گئے۔
انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع بسیمہ میں ایک اور آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی موجودگی کا سراغ لگایا اور مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گرد مارے گئے۔خوارج اور دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔