وزیرِاعظم سے جماعتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِاعظم سے جماعتِ اسلامی کے وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔

ملاقات کے دوران وفد کو موجودہ علاقائی صورتحال پر بند کمرہ اجلاس میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر افغانستان، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِاعظم نے وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ جماعتِ اسلامی کی قیادت کو بتایا گیا کہ ایران اور خلیجی ممالک میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

ملاقات میں ملک و خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی مفاد سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --