اٹلی میں دائیں بازو کے اتحاد کی قیادت میں جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی نے اگلی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت کے ساتھ انتخاب جیت لیا ہے۔
انتہائی دائیں بازو کی رہنما جارجیا میلونی اب ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں گی۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اٹلی کی سب سے دائیں بازو کی حکومت بنائیں گی۔
تقریباً 51 ملین اطالویوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا میں قانون سازوں کے لیے ووٹ ڈالے۔