نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے آج یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹیو کاجا کالاس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں فریقین نے ایران اور وسیع مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ علاقائی حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے مکالمہ، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹیو کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدا شدہ کشیدگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور یورپی یونین کی تعمیری شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے اور معلومات کے تبادلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔