پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری، خوست میں اسلحہ گودام تباہ

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری، خوست میں اسلحہ گودام تباہ

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خوست میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایک اسلحہ گودام کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر بلاجواز حملوں کے بعد فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی انتظامیہ کو مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے جلال آباد میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اسلحہ ذخیرے اور بغیر پائلٹ طیاروں کے ذخیرہ کرنے کی جگہ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔اسی طرح پاک فوج نے پکتیکا میں افغان چوکی اور پاک افغان سرحد پر ایک اور افغان طالبان چوکی کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --