پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمیشہ خطے کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کیا ہے اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ ہے لیکن اس طویل مسئلے کے حل کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران موسمیاتی تبدیلی، کشمیر اور افغانستان کے مسائل کو مناسب انداز میں پیش کیا۔