صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا

صدرمملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہر پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا جاتا ہے۔صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ صدر پاکستان کی حیثیت سے مشترکہ اجلاس سے ان کا نواں خطاب ہو گا۔

دریں اثنا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو سہ پہرتین بجے طلب کر لیا ہے۔سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں پھر شروع ہو گا۔دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے معاملات نمٹانے کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بحث ہو گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --