وفاقی وزیرعمران احمد شاہ کا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج پرپیشرفت کاجائزہ

وفاقی وزیرعمران احمد شاہ کا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج پرپیشرفت کاجائزہ

تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے اسلام آباد میں شراکت دار مالیاتی اداروں اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی تیاریوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے ریلیف پیکیج کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے میں شراکتی مالیاتی اداروں اورسٹیٹ بینک کے فعال کردار اور قریبی تعاون کو سراہا۔تخفیف غربت وسماجی تحفظ کے وزیر نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے اور فعال بنانے کا عمل بھرپور انداز میں مکمل کیا جائے اور آئندہ دنوں میں رقوم کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق باقی ماندہ تمام مستحقین کو فوری طور پر متحرک کیا جائے تاکہ اکاؤنٹس کی بلا تعطل فعالیت اور رقوم کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جا سکے۔بینکاری میں تعاون سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کیلئے تیز، محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام تک رسائی ممکن ہو گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --