پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات نئے شعبوں تک پھیل رہے ہیں، علی پرویز ملک

پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات نئے شعبوں تک پھیل رہے ہیں، علی پرویز ملک

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے نئے شعبوں تک وسعت اختیار کر رہے ہیں، جن میں پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

وہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چینی نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیرِ پیٹرولیم نے چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سالِ اسپ‘‘ پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوطی، ثابت قدمی اور پائیدار نوعیت کی علامت ہے۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ معدنیات کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیندک منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاح دِق منصوبہ دوطرفہ معدنی تعاون میں ایک نئے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے توانائی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --