ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔کولمبو کے آر پریماداسا اور اس کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ کی منسوخی کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ میچ کا آخری کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ تھا۔ 5 اوورز کا میچ ہونے کے لیے 9 بج کر 46 منٹ تک میچ شروع ہونا لازمی تھا، تاہم اس وقت سے پہلے ہی میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے فوراً بعد بارش شروع ہوئی مسلسل جاری رہی۔

-- مزید آگے پہنچایے --