پاکستان نے سوڈان میں تنازع کے کسی فوجی حل کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بامعنی مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سوڈان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کے مندوب نے عبوری سوڈانی حکومت کے پیش کردہ امن منصوبے کیلئے پاکستان کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور افریقی یونین کی امن و سلامتی کونسل کے بارہ فروری کے اعلامیے کا خیرمقدم کیا۔عثمان جدون نے ایک متحد، خودمختار اور مستحکم سوڈان کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔