پاکستان اور فلپائن نے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے مفاہمت منیلا میں پاکستان فلپائن کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں سامنے آئی۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا۔فریقین نے نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان فلپائن مشترکہ بزنس کونسل کو دوبارہ فعال کرنے کی حمایت کی۔