نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح کے اجلاس کے موقع پر مصرکے وزیر خارجہBadr Abdelatty سے ملاقات کی۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور قریبی روابط کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔