حکومت کا سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

حکومت کا سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملک بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ توانائی ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بندش نہ ہو۔

انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ بجلی کی فراہمی سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 118 پر شکایات درج کرائیں۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گیس پائپ لائن کمپنیوں کی مشاورت سے صبح تین بجے سے رات دس بجے کے دوران زیادہ سے زیادہ پریشر پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مکمل انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گیس کمپنیوں کے ہیڈ آفسز میں خصوصی مانیٹرنگ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جبکہ علاقائی دفاتر کو بھی سخت نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ صارفین گیس کی فراہمی سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1199 پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --