احسن اقبال بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے

احسن اقبال بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال بنگلہ دیش کی نو منتخب حکومت کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے جو کل ڈھاکہ میں منعقد ہوگی۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم اپنی سابقہ بیرونِ ملک مصروفیت کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستان کی شرکت بنگلہ دیش کے جمہوری عمل کی حمایت کا مظہر ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --