نوجوانوں کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنا ہوگا،احسن اقبال

نوجوانوں کوجدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنا ہوگا،احسن اقبال

منصوبہ بندی وترقی کے وزیراحسن اقبال نے نوجوانوں کوجدیدٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کی ضرورت پرزوردیا ہے تاکہ اُن کے سیکھنے کے عمل، گفتگو کی مہارت اورہنرمیں بہتری لائی جاسکے۔لاہورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ایک کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی ٹیکنالوجی اورجدت پرمبنی جدیداورڈیجیٹل پاکستان بنانے کے مقصد کے تحت قائم کی گئی تھی۔انہوں نے اہم عالمی اداروں سے تربیت یافتہ بہترین ماہرین تعلیم کوایک جگہ اکٹھا کرنے پر یونیورسٹی کی کاوش کوسراہاجنہوں نے قوم کی خدمت کاانتخاب کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --