شیرِ پنجاب ٹیم نے فرسٹ نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 جیت لی

شیرِ پنجاب ٹیم نے فرسٹ نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 جیت لی

گوجرانوالہ کی ٹیم "شیرِ پنجاب” نے سیالکوٹ میں ہونے والی فرسٹ نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پشاور کی ٹیم "خیبر فائٹرز” نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

اس موقع پر سیالکوٹ اسپورٹس اسٹیڈیم میں یو-19 اور یو-17 کیٹیگریز کے فائنل مقابلے دیکھنے کے لیے ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح کے ریسلنگ چیمپئنز سمیت بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔

شرکاء نے پاکستان آرمی کی ٹیلنٹ کے فروغ اور ایونٹ کے انتظامات میں دلچسپی اور اقدامات کو سراہا، اور کہا کہ ایسے اقدامات نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --