Global Environment Facility سے پاکستان نے بحری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے 3 ملین ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔یہ اعلان آج جنید انور چوہدری نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد پائیدار اور بحالی پر مبنی بحری وسائل اور ماہی گیری کے انتظام کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینا ہے، اور اسے وزارت برائے بحری امور کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔وزیر نے بتایا کہ یہ منصوبہ قومی ترجیحات اور عالمی ماحولیاتی عزم کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔