پی ٹی آئی کے بانی کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی: رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کے بانی کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بات انہوں نے آج سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں کہی۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ایمی کس کیوریئ سلمان سجاد کی سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کے لیے صفائی، کچن کے انتظامات اور ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے سمیت تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ اس حوالے سے منفی پروپیگنڈے کو بھی بے بنیاد ثابت کرتی ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات اور رپورٹ کی روشنی میں تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ کسی بھی فرد کی صحت کو سیاسی بنیاد پر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

اس دوران سینیٹ نے تین بلز بھی منظور کیے، جن میں "پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل، 2026″، "اخبار ملازمین (سروس کے شرائط) (ترمیمی) بل، 2026” اور "پاکستان شہریت (ترمیمی) بل، 2026” شامل ہیں۔

ہاؤس کل صبح 10:30 بجے دوبارہ اجلاس کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --