نائب وزیراعظم نے دنیا بھر میں 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کردیا

نائب وزیراعظم نے دنیا بھر میں 19 نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کردیا

 نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں اور شہروں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انیس نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونے والے سفارتکار واضح وژن، پیشہ ورانہ مہارت اور دانشمندی کے ساتھ پاکستان کے سفارتی مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقرریاں عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --