پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے بنیادی ستون ہیں۔اس حوالے سے اتفاق آج اسلام آباد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیر برائے سرمایہ کاری و ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری روزان روزسلانی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے، ممکنہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لینے اور باہمی مفاد پر مبنی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خودمختار ویلتھ فنڈ ماڈلز سے متعلق خیالات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --