آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے نے اپنے میچ جیت لیے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے نے اپنے میچ جیت لیے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے جاری میچز میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچ جیت لیے ہیں۔

گروپ سی کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی کو شکست دی۔ اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، جس کے جواب میں اٹلی کی ٹیم 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17ویں اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسی طرح آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 103 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمان کی جانب سے وینائیک شُکلا نے 28 اور سفیان محمود نے 25 رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی، رچرڈ ناگاوارا اور بریڈ ایونز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوے نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ برائن بینیٹ نے 48 اور برینڈن ٹیلر نے 31 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --