وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کی مجموعی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اتوار کے روز نارووال میں دھی رانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اسلام خواتین کو خصوصی مقام اور حقوق دیتا ہے، جبکہ دھی رانی پروگرام جیسے اقدامات فرسودہ سماجی رویوں کے خاتمے اور خواتین کو باوقار مقام دلانے کی عملی کوشش ہیں۔