نائب وزیراعظم اور ترک وزیرِ خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اور ترک وزیرِ خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فدان (Hakan Fidan) سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران ترک وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے المناک نقصان پر صدر رجب طیب اردوان (Recep Tayyip Erdoğan) اور برادر ترک عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترک قیادت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --