پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور ایران نے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم سعودی عرب میں ابھرتی ہوئی معیشتوں سے متعلق العُلا کانفرنس 2026 کے موقع پر پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور ایران کے وزیرِ اقتصادی امور و خزانہ ڈاکٹر سید علی مدنی زادہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے وژن اور ہدایات کے مطابق تجارتی روابط کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

فریقین نے اس مقصد کے حصول کیلئے مسلسل رابطوں، تجارت میں سہولت کاری اور موجودہ رکاوٹوں کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ باہمی اقتصادی شراکت داری کو نئی جہت دی جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --