تاجکستان کے صدر کی اسلام آباد دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

تاجکستان کے صدر کی اسلام آباد دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

تاجک صدر نے شہداء کے لیے دعا کی اور اس وحشیانہ حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے تمام مظاہر کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے دہشت گردی کو ایک ناسور قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی سطح پر انتھک اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --