یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں ریلی

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں ریلی

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر امور کشمیر امیر مقام کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی چائنہ چوک سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے کشمیریوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امور کشمیر کے وزیر امیر مقام نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت حق خودارادیت کیلئے اپنےکشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جائز جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ دن دور نہیں جب ان کی جدوجہد رنگ لائے گی۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --