قوم آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منا رہی ہے

قوم آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منا رہی ہے

آج ملک بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کرنا ہے۔

اس دن کے موقع پر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی جاتی ہے۔

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر بھر میں یکجہتی واکس، سیمینارز اور نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید برآں، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح دس بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --