وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ قازقستان کے صدر Kassym-Jomart Tokayev کل سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شامل ہوں گے۔
دو روزہ دورے کے دوران صدر توکایف کی صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات اور پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب متوقع ہے۔
یہ دورہ فریقین کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کو وسعت دینے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی اور عوامی روابط اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون کو بڑھانے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال
کرنے کا ایک اہم اور بروقت موقع فراہم کرے گا۔