نائب وزیراعظم کایونیسکو کے اقدامات کی حمایت کا اظہار

نائب وزیراعظم کایونیسکو کے اقدامات کی حمایت کا اظہار

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد ال اینانی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے ڈاکٹر ال اینانی کو یونیسکو کے ڈی جی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور یونیسکو کے اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے یونیسکو کے اقدامات کیلئے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل تعاون پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --