پاکستان میں بڑھتا ہوا معاشی استحکام، عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں بڑھتا ہوا معاشی استحکام، عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی مالی پوزیشن ملک کے عالمی معاشی تشخص کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے ورچوئل انویسٹر روڈ شو میں بڑی تعداد میں عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کی شرکت، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی ایجنڈے پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ اس روڈ شو میں شمالی امریکا، یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جو مجموعی طور پر تین ٹریلین ڈالر سے زائد کے اثاثوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روڈ شو کے دوران پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال، معاشی استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ کے مشیر کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی جانب سے ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر جاری کوششیں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --