وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے گوادر پورٹ کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔
گوادر میں ایک سیمینار اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کو عالمی تجارتی نظام سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ بن رہا ہے۔
پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے گوادر کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
سیمینار میں ملک اور بیرونِ ملک سے ماہرین، پالیسی سازوں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔