وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ اور استعداد سازی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔وہ اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں خاص طور پر لیپ ٹاپ اسکیم اور اس سے متعلقہ امور شامل تھے۔وزیراعظم نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے یوتھ پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔