پاکستان اور ڈنمارک موسمیاتی اقدامات میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور ڈنمارک موسمیاتی اقدامات میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور ڈنمارک نے موسمیاتی اقدامات اور سائنسی سفارت کاری میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک اور ڈنمارک کی سفیر ماجا مورٹینسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے میں سائنسی سفارت کاری کے بڑھتے ہوئے پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی جنوب کے ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے غیر متناسب بوجھ کو اجاگر کیا، حالانکہ ان کا عالمی اخراج میں حصہ نسبتا کم ہے۔وزیر نے نوردک ممالک کے مضبوط سماجی فلاحی ماڈلز اور ترقی پسند ماحولیاتی اقدار کی تعریف کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --