وزیراعظم شہباز شریف غزہ میں جلد امن کیلئے پرامید

وزیراعظم شہباز شریف غزہ میں جلد امن کیلئے پرامید

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں جلد امن کے قیام کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کا حامی رہا ہے اور امید ہے کہ غزہ میں حالات جلد بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق عزت اور وقار کے ساتھ ملنے چاہییں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے، جو ملک کی اقتصادی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --