آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 128رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے اوپنر لابانگانا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالسبحان، محمد صیام اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔جواب میں پاکستان نے زمبابوے کا 129 رنز کا ہدف 27 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
عثمان خان 26 اور احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس جیت کے ساتھ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے گروپ سی سے ایونٹ کے اگلے مرحلے سپر سکس کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ شکست کے باوجود زمبابوے اور انگلینڈ بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔