پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں عوام اور پیشہ ورانہ رابطوں کا کردار نمایاں: ممتاز زہرہ بلوچ

پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں عوام اور پیشہ ورانہ رابطوں کا کردار نمایاں: ممتاز زہرہ بلوچ

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات اور فرانکوفون دنیا کے ساتھ روابط کو اجاگر کیا ہے۔وہ پیرس میں سفارت خانۂ پاکستان میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جس کا اہتمام ایسوسی ایشن آف پاکستانی فرانکوفون پروفیشنلز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اگرچہ حکومتیں تعلقات کے لیے فریم ورک اور معاہدے تشکیل دیتی ہیں، تاہم دوطرفہ تعلقات کو عملی شکل دینے میں عوام، پیشہ ور افراد، ماہرینِ تعلیم، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔انہوں نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فرانکوفون پروفیشنلز (PPRF) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم فرانکوفون پاکستانیوں اور فرانسیسی معاشرے کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --