وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صفائی کے فروغ، سیوریج نظام کی بہتری اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے ذریعے ہی صحت کے نظام کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
کراچی میں ایک ڈیجیٹائزڈ ہیلتھ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بیماری کے علاج پر مبنی نظام کو ایک جامع صحت کے نظام میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے اور اسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بروقت حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے تیرہ ایسی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے جن سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے۔