اسلام آباد (سی این پی )وفاقی وزیر قومی صحت سروسز سید مصطفی کمال نے ملک بھر میں فارمیسی خدمات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور فارمیسی سروسز کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں فارمیسی ایکٹ 1967 اور نصاب کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر نے فارمیسی گریجویٹس کی تربیت کے لیے ہائی لیول ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ قومی اور بین الاقوامی صحت کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔