ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

 ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہل کار شہید ہو گئے۔خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ڈی بم حملہ کیا گیا، یہ دھماکہ ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ کی گئیں، جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔بکتر بند گاڑی گومل سے ٹانک آ رہی تھی، حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق ایس ایچ او ، اے ایس آئی شیر عالم، شفیع، حضرت علی، احسان اللہ مجید ڈرائیور شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --