انڈر 19 تین ملکی سیریز، پاکستان نے فائنل میں میزبان زمبابوے کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

انڈر 19 تین ملکی سیریز، پاکستان نے فائنل میں میزبان زمبابوے کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی سیریز جیت لی۔ فائنل مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا جہاں قومی ٹیم نے ہر شعبے میں حریف پر مکمل برتری دکھائی۔

زمبابوے انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی طرف سے عمر زیب نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے 158 رنز کا ہدف محض 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 42 گیندوں پر سنچری بنا کر یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور بھارتی کھلاڑی کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد شایان 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور سمیر منہاس کا بھرپور ساتھ دیا۔شاندار کارکردگی پر عمر زیب کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سمیر منہاس نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔یہ فتح پاکستان انڈر 19 کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --