وفاقی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے لیے روڈ میپ کا اجرا

وفاقی تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے لیے روڈ میپ کا اجرا

وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی نظامِ تعلیم (ایف ڈی ای) کے اسکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے روڈ میپ کا اجرا کر دیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب نے کہا کہ یہ روڈ میپ قومی وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد تعلیم میں مساوات اور معیار کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ روڈ میپ پانچ باہم مربوط ستونوں پر مشتمل ہے جو نظام میں پائیدار اور ہمہ گیر اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --