بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو ہنر سے لیس کر کے مالی طور پر خودمختار بنانا ہے۔
انہوں نے لاہور میں BISP کے زونل دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی خواتین کے حقوق کے لیے خدمات کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔
چیئرپرسن نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل والیٹ سسٹم کے ذریعے مالی امداد براہِ راست مستحق خواتین کے ڈیجیٹل والیٹس میں منتقل کی جائے گی۔