صدرِ مملکت کا پاکستان اور عراق کے درمیان پائیدار تعاون پر زور

صدرِ مملکت کا پاکستان اور عراق کے درمیان پائیدار تعاون پر زور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں آج گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی نے ظہرانہ دیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں ثقافتی تبادلے، سیاحت کے فروغ اور تاریخی مقامات کے تحفظ جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔صدرِ مملکت نے پرتپاک استقبال پر گورنر کربلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور عراق کے درمیان پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے مقدس شہر میں موجود ہونا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے جہاں اسلام کے چند مقدس ترین مقامات واقع ہیں۔یہ دورۂ عراق صدرِ مملکت کی خطے میں سفارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --