صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
یہ ڈی۔نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی بطور جج تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔