پاکستان آرمی نے کراچی میں منعقدہ 35 ویں قومی کھیلوں کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان آرمی نے کراچی میں منعقدہ 35 ویں قومی کھیلوں کا ٹائٹل جیت لیا

 پاکستان آرمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی میں منعقدہ پینتیسویں قومی کھیلوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 تمغے حاصل کیے جن میں 200 طلائی، 97 چاندی اور 56 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔قومی کھیلوں کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

تمغوں کی مجموعی فہرست میں واپڈا 232 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جن میں 85 طلائی، 73 چاندی اور 74 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان نیوی نے 110 تمغے حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، جن میں 36 طلائی، 39 چاندی اور 35 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اختتامی تقریب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ قومی کھیلوں کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --